اشتہار

واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ٹویٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹک پر کوئی کام نہیں کررہی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا اس حوالے سے خبریں درست نہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ واٹس ایپ پر میسج چیٹ کے دوران بھیجاگیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ استعمال کرنے والی صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہیں کررہا۔

اس سے متعلق ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بِلڈ نمبر واضح کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں