معروف فاسٹ فوڈ کمپنی نے چین میں کھولی گئی برانچز نے معمولی ٹیبل کرسی کی جگہ اسٹیشنری بائیکس رکھ دی تاکہ گاہک کھانا کھاتے وقت صحت کا بھی خیال رکھ سکیں۔
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی نے ریسٹورنٹ میں ورزش کرنے والی بائیکس رکھی ہیں جس پر بیٹھ کر لوگ کھانا بھی کھاتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ورزش بھی کرسکتے ہیں۔
ریسٹورنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں موجود کسٹمرز کھانا کھاتے وقت ورزش بھی کررہے ہیں۔
ری سائیکل پلاسٹک سے بنائی گئی یہ بائیکس نہ صرف اضافی کیلوریز کو جلانے میں مدد گار ثابت ہورہی ہے بلکہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فون کو ری چارج کرنے لیے بائیکس چلانے سے پیدا شدہ بجلی بھی دستیاب ہوجاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میکڈونلڈ نے گوانگ ڈونگ اور شنگھائی کے دو ریسٹورنٹس میں ایسی دس گرین چارجنگ بائیکس لگائی گئی ہیں۔