اشتہار

برفانی طوفان نے روس برآمد ہونے والی گاڑیوں کو ناکارہ بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو/ماسکو : جاپان سے روس برآمد ہونے والی گاڑیاں منفی درجہ حرارت کے باعث برف کا ڈھیر بن کر ناکارہ ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں تیار کی گئی گاڑیوں کو روس کے مشرقی شہر ویلادی ووسٹورک منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں برف کے طوفان سے بحری جہاز کو گھیر لیا۔

گاڑیوں کی منتقلی کے دوران درجہ حرارت بھی منفی 19 سینٹی گریڈ تھا جس کے باعث گاڑیوں پر اتنی زیادہ برف جم گئی تو کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کا اندرونی حصّہ بھی جم گیا جس کے باعث گاڑیاں مکمل طور پر ناکارہ ہوگئیں۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ برف جمنے کے باعث گاڑیاں اگلو کا منظر پیش کرنے لگی جن کے کچھ صحیح پرزے ہی اب نکال کر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خراب موسم کی وارننگ جاری ہونے کے باوجود گاڑیاں برآمد کرنے کی وجہ آئندہ برس سے روس میں گاڑیوں پر عائد ہونے والا ٹیکس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں