تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

منی بجٹ منظور کرانےکا مشن، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلئے

اسلام آباد: منی بجٹ منظور کرانےکا مشن، وزیراعظم نےآج 4اہم ترین اجلاس طلب کرلئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان صبح11بجےکے قریب اتحادی جماعتوں سےملاقات کریں گے، جس میں ایم کیوایم، ق لیگ،جی ڈی اے،بی اے پی کےپارلیمانی لیڈرز شریک ہونگے، اجلاس میں مشیر خزانہ اتحادی پارلیمانی لیڈر کو منی بجٹ کی تفصیلات سےآگاہ کرینگے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی دوپہر12بجےطلب کررکھا ہے، کابینہ کےاجلاس میں فنانس ترمیمی بل کی منظوری دی جائےگی، وفاقی کابینہ سے منظوری کےبعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق فنانس ترمیمی بل سےمتعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا، اجلاس دن دو بجے ہوگا، وزیراعظم خود بھی شریک ہونگے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو منی بجٹ پربریفنگ دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی سی ای سی کا اجلاس بھی آج طلب کیا ہے، سی ای سی کا اجلاس سہ پہر3بجکر15منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم پارٹی امور، سیاسی اور معاشی صورت حال پربات کریں گے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی فنانس ترمیمی بل پر اعتماد میں لیا جائے گا، تشکیل پانےوالےنئے21رکنی تنظیمی ڈھانچےکو ہی سی ای سی کا نام دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -