اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے کمی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی حکومت نے شہریوں کی سہولت کےلیے پیٹرول کی قیمت میں پچیس روپے کمی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی صوبائی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کےلیے کیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کیا تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو سہولت فراہم کرسکیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے کی رعایت صرف موٹرسائیکل یا اسکوٹر چلانے والے صارفین کو دی جائے گی، جو 26 جنوری 2022 سے عوام کو میسر ہوگی۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان صوبائی حکومت کے دو برس کامیابی سے مکمل ہونے کی خوشی میں کیا۔،

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں