پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

عائشہ خان نے بیٹی کی نئی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے بیٹی ماہ نور کی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

سابقہ اداکارہ عائشہ عقبہ ملک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی ماہ نور کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی کو سلائیڈ پر لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائشہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شکر گزاری اور ڈھیروں امیدوں سے بھرے کے دل کے ساتھ نیا سال کا آغاز۔‘

سابقہ اداکارہ کی بیٹی کی ویڈیو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اداکارہ اشنا نے بھی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

عائشہ خان نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں۔

اس سے قبل عائشہ خان نے اپنی بیٹی ماہ نور کی دوسرے جنم دن کے موقع پر لی گئی خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی تھیں۔

عائشہ خان نے اپنے اکاؤنٹ سے متعدد تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے ‘ماہ نور کی دوسری سالگرہ’ کا کیپشن دیا تھا اور سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کےلیے سب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

قبل ازیں عائشہ خان کی جانب سے گزشتہ ماہ اسلامی تاریخ کے مطابق بھی اپنی بیٹی کی سالگرہ سادگی سے منائی گئی تھی جس میں میجر عقبہ بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں