پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

کراچی: ایک ہی خاندان کے 12افراد میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ، جو چودہ جنوری تک نافذ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گلشن اقبال بلاک سیون میں ڈبل سواری پر بھی پابند ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون چودہ جنوری تک نافذ رہے گا اور شہر میں اومیکرون کے ممکنہ کیسز کو کنٹرول کرنے کے محکمہ صحت کی سخت ہدایت پر ضلعی انتظامیہ فعال ہے۔

یاد رہے کراچی ضلع شرقی میں گلشن اقبال بلاک 7 میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی تصدیق ہوئی تھی، متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 برس کے درمیان ہیں، جب کہ کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے گیارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ان کے دیگر اہل خانہ اور ان سے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیم متعلقہ افراد کے گھر پہنچی، اور اہل خانہ اور رابطے میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا لے لیا۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں