اشتہار

ہوشیار! ایک ہفتے تک موسلادھار بارشوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: محکمہ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایک ہفتے تک موسلادھار بارشوں اوربرف باری کا امکان ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز الرٹ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کے نئے اسپیل کے آغاز کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دئیے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے تک صوبے میں موسلادھار بارشوں اوربرف باری کا امکان ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنرزموسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ رہیں، برفانی علاقوں میں ہیوی مشینری کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

- Advertisement -

چلاس شہر و گردونواح میں بارش کا امکان ہے، بابوسر ٹاپ،نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ سمیت دیگربالائی علاقوں پر وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سال نوکا پہلاسورج7بجکر16منٹ پرطلوع ہوا، شہر کا دن میں درجہ حرارت21سے23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔

کراچی میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ، ہوا9کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب57 فیصد رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں