اشتہار

سعودی بادشاہ کے احسن اقدام نے سب کے دل جیت لیے (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی بادشاہ شہزادہ حسام بن سعود بن عبدالعزیز کے احسن اقدام نے سب کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے گورنر شہزادہ حسام بن سعود بن عبدالعزیز نے روایتی مصنوعات فروخت کرنے والی خواتین سے تمام مصنوعات خرید لیں۔

شہزادہ حسام نے جمعرات کے روز اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے متعدد خواتین سے ملاقات کی جو بارش اور سرد موسم میں اپنی مصنوعات سڑک پر بیٹھ کر فروخت کررہی تھیں۔

- Advertisement -

شہزادہ حسام نے خواتین سے ان کی مصنوعات خریدنے سے پہلے ان سے گفتگو کی جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

دورے کے بعد انہوں نے حکم دیا کہ اس جگہ کی تزئین و آرائش کی جائے اور کئی کھوکھے لگائے جائیں تاکہ خواتین سرد موسم میں فرش پر بیٹھنے کے بجائے ان کھوکھوں‌ میں‌ بیٹھ کر اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں