برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سیکنڈری اسکول کےبچوں کو ماسک پہنانے فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرتعلیم ندیم ضحاوی کا کہنا ہے کہ 7سال سے بڑے بچے اسکول میں ماسک پہنیں گے بچوں کی تعلیم جاری رکھناہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہ کہ روزمرہ کے تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لیے اومیکرون سے بچاؤ کا عارضی اقدام جو ہم کر سکتے ہیں وہ سیکنڈری اسکول کے بچوں کو فیس ماسک پہنانا ہے۔
- Advertisement -
اس ہفتے لاکھوں بچےکرسمس کی چھٹیوں کے بعد اسکول کا رخ کریں گے اور حکام کا کہنا ہے کہ تدریسی عمل شروع کرنے کے لیے ویکسینیشن کے مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا کے ایک لاکھ 62ہزار572کیسز سامنے آئے ہیں کرسمس تقریبات کے بعد کیسز کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔