14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

معمر رانا کی بیٹی کی منگنی، متعدد شوبز شخصیات شریک

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار معمر رانا کی بیٹی نے منگنی کرلی، منگی کی تقریب میں شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

پاکستانی شوبز اندسٹری کا معروف نام اداکار و ہدایت کار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی منگنی کی تقریب مکمل ہوگئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر رانا کی بیٹی کی منگنی کی تقریب میں مشہور شوبز شخصیات بھی شریک ہیں۔

- Advertisement -

سپر اسٹار معمر رانا کی خوشی میں اداکارہ ریما، فلم اسٹار شان، افضل خان ریمبو، صاحبہ، سعود، جویریہ سعود سمیت متعدد اداکار اور اداکارئیں شریک ہوئیں۔

اداکارہ ریما نے ریا رانا کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ معمر رانا فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار ہیں ساتھ ہی ساتھ دو بیٹیو ریا اور رانیا کے والد بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں