تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ناقابل یقین واقعہ، پاکستانی نے سعودیوں کے دل جیت لیے

ریاض: سعودی عرب میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر شہری کی جان بچا کر پاکستانی نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی، عوام خوب داد دے رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلیم نامی پاکستانی شہری نے مملکت کے قصیم ریجن میں ایک شہری کی جان بچائی جو اپنی گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں پھنسا ہوا تھا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔

غیرملکی سمیت سعودی صارفین پاکستانی شہری کی تعریف کررہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی شہری کی گاڑی طوفانی لہروں میں پھنس گئی تھی۔

بعد ازاں شہری نے مدد کے لیے آواز لگائی جس پر پاکستانی نوجوان سلیم جان کی پروا کیے بغیر سیلاب میں محصور گاڑی اور فرد کو بچانے کے لیے میدان میں آگیا، اس دوران سلیم نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی نے بڑی مہارت کے ساتھ شہری کو جانی او مالی نقصان سے بچالیا۔

سلیم کے ایثار اور قربانی کے جذبے کو ہر کوئی داد دے رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اللہ کے کرم کی بدولت مدد کا کام خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچ گیا۔

Comments

- Advertisement -