اشتہار

چاکلیٹ و دودھ خریدنے والا اچانک کروڑ پتی بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دکان سے چاکلیٹ اور دودھ خریدنے والا امریکی شہری اچانک کروڑ پتی بن گیا۔

جب قدرت والا مہربان ہو اسی طرح اچانک مالا مال کردیتا ہے جیسے امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے شخص کو بنایا۔

نارتھ چیسٹر فیلڈ کے رہائشی ڈینس ولوبی اپنے بچوں کےلیے ایک دکان سے دودھ اور چاکلیٹ خریدنے گئے تھے جہاں انہیں اسکریچ کرنے والی لاٹری نظر آئی۔

- Advertisement -

امریکی شہری نے اسکریچ آف لاٹری خریدی اور وہیں کارڈ کو اسکریچ کیا، بعدازاں شہری نے انعامی لاٹری سے نمبر ملائے تو حیران رہ گئے کیوں کہ لاٹری میں پلاٹینم (بمپر پرائز) انعام نکلا تھا۔

امریکی شہری دودھ اور چاکلیٹ لیکر جب گھر پہنچا تو وہ 10 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی 17 کروڑ روپے کا مالک بن چکا تھا، اب ڈینس ٹیکس کی کٹوٹی کے بعد رقم لینا چاہے تو یکمشت مل جائے گی ورنہ انہیں 30 سال تک ماہانہ یا سالانہ بنیادوں پر رقم ادا کی جاتی رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں