اشتہار

صوبہ ہزارہ سمیت نئے انتظامی یونٹس بنانے کی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبہ ہزارہ سمیت نئے انتظامی یونٹس بنانے کی قرارداد منظور کر لی ‏گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ ہزارہ سمیت نئے انتظامی یونٹس کی مشترکہ قرارداد ن لیگ کے پارلیمانی ‏لیڈر سردار یوسف نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے 2014 میں بھی ہزارہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ‏کی تھی لہذٰا وفاقی حکومت صوبہ ہزارہ کیلئے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کرے۔

- Advertisement -

قرارداد کے مطابق وفاقی حکومت کےپی اسمبلی کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔

قرارداد پر رائے شماری کے دوران اے این پی کے اراکین نےمخالفت کی جس کے بعد کورم ٹوٹنے ‏پر اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں