اشتہار

ایما واٹسن نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی، اسرائیلی حکام شیخ پا

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کی افسانوی فلم ‘ہیری پورٹر’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن فلسطینیوں کی آواز بن گئیں، صدائے حق بلند کرنے والے اسرائیلی حکام اور حامیوں نے اداکارہ کیخلاف مہم شروع کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن نے انسٹاگرام پر گزشتہ برس فلسطینیوں کے احتجاج کی ایک تصویر شیئر کی جس میں فلسطینی شہری کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر ‘یکجہتی ایک فعل’ کا جملہ لکھا نظر آرہا ہے۔

- Advertisement -

ایما واٹسن نے ساتھ ہی برطانوی نژاد آسٹریلوی سماجی کارکن سارہ احمد کا قول بھی تصویر کے ساتھ شیئر کیا۔

فلسطینیوں کی حمایت پر سوشل میڈیا صارفین ہالی ووڈ اداکارہ کو خوب داد دے رہے ہیں جب کہ اسرائیلی حکام اور حامی ایما واٹسن کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اقدام متحدہ میں تعینات اسرائیلی سفیر نے ایما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’افسانہ ہیری پوٹر کے لیے تو ہوسکتا ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اگر ایسا ہوتا تو جادو کا اثر حماس پر بھی ہوجاتا‘۔

واضح رہے کہ ایما واٹسن نے جادوئی مناظر اور ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ‘ہیری پورٹر سیریز’ میں ہرمیون گرینجر کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں