اشتہار

کراچی میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی، بجلی غائب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں شام سے ہلکی اور تیز بارش کا ‏سلسلہ برقرار ہے جو رات گئے تک جاری رہے گا۔

نارتھ کراچی، بفرزون، ایف بی ایریا، اورنگی ٹاؤن، منگھوپیر، نیوکراچی، یوسف گوٹھ، تیسرٹاؤن، ‏سرجانی، ملیر، گڈاپ، قائدآباد، گلشن اقبال، گلزارہجری، اسکیم33، صدر، لیاری، کیماڑی اور بلدیہ ‏سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

- Advertisement -

بارش کے بعد متعددعلاقوں کی بجلی غائب ہو گئی اور شہر بھر کے 225 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ ملیر، ‏کھوکھراپار، نارتھ کراچی، کورنگی، اورنگی ٹاون، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، اسکیم33سمیت مختلف ‏علاقوں میں بجلی بند ہے۔

بفرزون، یوسف گوٹھ، بلدیہ، سائٹ کےمختلف علاقوں، لانڈھی، رزاق آباد، اجمیرنگری، منظورکالونی ‏سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ فیڈرز بندہونےکےعلاوہ علاقائی فالٹس کی وجہ سےبھی ‏بجلی بند ہے جب کہ اسی طرح بارش جاری رہی تو مزیدفیڈرز بند ہونےکاخدشہ ہے۔

دھابیجی پر بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ کراچی کوپانی فراہم ‏کرنے والی 72انچ قطر کی لائن نمبر5 پریشر سے پھٹ گئی۔ واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے ‏باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں