اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا پی ٹی آئی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی جانچ ہوگی قوم کیلئے حقائق کی اتنی ہی وضاحت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹئر پر پی ٹی آئی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرتاہوں، ہمارےاکاؤنٹس کی جتنی جانچ ہوگی قوم کیلئےحقائق کی وضاحت ہوگی اور پتہ چلےگاپی ٹی آئی واحد ہے جس کی بنیاد سیاسی فنڈ ریزنگ پرہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2بڑی سیاسی جماعتوں پی پی ،ن لیگ فنڈنگ پر جانچ پڑتال کامنتظر ہوں، قوم حقیقی سیاسی فنڈریزنگ،مفادات،بھتہ خوری کافرق دیکھے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو پیش اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آئے تھے، رپورٹ میں پی ٹی آئی نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جبکہ 53بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی۔

تحریک انصاف کے بیرون ملک سے فنڈز کی تفصیلات ، اسٹیٹ بینک کی جانب سےپی ٹی آئی بینک اکاونٹس ، امریکی ادارے فارا ایل ایل سی کی پی ٹی آئی اکاونٹس سے متعلق تفصیل اور پاکستان میں ڈالر آپریٹڈ اکاونٹس کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا، آڈٹ فرم کی کیش رسیدیں بینک اکاؤنٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں جبکہ پی ٹی آئی کے2009سے2013تک کےاخراجات آمدن کےمطابق نہیں اور آڈٹ رپورٹ پرتاریخ درج نہ ہونااکاؤنٹنگ معیار کےخلاف ہے۔

اسکروٹنی کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کئے۔ اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں