اشتہار

کراچی کی سیاست میں بریک تھرو، ایم کیوایم پاکستان کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، ایم کیوایم پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون پر ایم کیوایم پاکستان نے کراچی ‏کی دیگر جماعتوں سے رابطےکا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد، مصطفیٰ کمال، آفاق احمد، فاروق ستار، سلیم حیدر سے رابطے ‏کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

یہ فیصلہ خالدمقبول صدیقی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک کی موجودہ ‏سیاسی صورتحال اوربلدیاتی قانون پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں بلدیاتی قانون کیخلاف دیگر جماعتوں کےساتھ مشترکہ حکمت عملی بنانے پر گفتگو کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کسی طور بھی کالے بلدیاتی قانون کو تسلیم نہیں کرے گی کالے ‏بلدیاتی قانون کیخلاف منظم،متحرک اور وسیع تر حکمت عملی اپنائیں گے اس ضمن میں اپنی تمام تر توانائیوں ‏کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن عملی اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پاک ‏سرزمین پارٹی اور دیگر جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔

بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنے کا آج چھٹا روز ہے جب کہ ‏تحریکِ انصاف، ایم کیوایم اور پی ایس پی سمیت دیگر جماعتیں بھی مظاہرے کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں