اشتہار

برطانیہ آنے والوں کیلیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان ‏کر دیا۔

بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ آنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانےکی شرط ختم ‏کر دی گئی ہے اور اس فیصلےکا اطلاق جمعہ کی صبح 4 بجے سے ہو گا۔

بورس جانسن نے کہا کہ کابینہ نے آئندہ 3 ہفتے تک پلان بی پر عمل پر اتفاق کیا ہے لوگ گھر سےکام جاری ‏رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں یقین ہےاقدامات سےاومیکرون کی لہر کا مقابلہ کرسکتےہیں۔

- Advertisement -

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ کےقواعد میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لٹرل فلو ٹیسٹ ‏کا نتیجہ مثبت آنے پر پی سی آر کی ضرورت نہیں ہے۔

نئے قواعد کا اطلاق 11 جنوری سے ہو گا۔ نئےقواعد کےمطابق علامات ظاہر نہ ہونےکے باوجود آئسولیشن کرنا ہو ‏گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں