اشتہار

فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سیکورٹی فورسز کے بیک وقت انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ‏جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نےٹانک، ڈی آئی خان اور جنوبی وزیرستان میں بیک وقت خفیہ اطلاعات پر ‏آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن میں ایک دہشت گرد نے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولیاں، ‏دھماکاخیز مواد اور راکٹ برآمد کر لیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 2 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ شہداء میں سپاہی فریداللہ اور ‏سپاہی شعیب حسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 31 دسمبر 2021 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں کی ‏موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی ‏شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات میں مطلوب تھے، آپریشن ‏میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولیاں تحویل میں لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کی، ‏جہاں دہشتگردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ‏فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، اس دوران ایک دہشت گرد کو ہتھیاروں اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلےمیں 4 اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار منور، ‏سپاہی ذکا اللہ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیراز شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں