اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ماضی کی نسبت کم قیمت میں سڑکوں کی تعمیر، وزیراعظم کی وزیرمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کی نسبت کم قیمت میں سڑکوں کی تعمیر پر وزیرمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سےعوام کے پیسے بچانے پر وزیر مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دیتا ہوں۔

pm Congratulates to Min of Communication & NHA for saving public money

عمران خان کا کہنا تھا کہ فور لین ہائی وے مسلم لیگ ن کی حکومت سے ایک سو اڑتیس فیصد کم لاگت میں تیار کی گئی ، محصولات میں 125 فیصد اضافہ ہوا ، 5.18ارب کی زمین کو تجاوزات سے واگزارکرایاگیا اور سب عالمی قیمتوں میں اضافے اور افراط زر کے باوجود کیا گیا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں این ایچ اے کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ طویل المدتی پلاننگ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے، سی پیک کے مغڑبی روٹ سے پسماندہ علاقوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

انھوں کہا تھا کہ مہنگائی کے باوجود2013کے مقابلے 2021میں سستی سڑکیں بن رہی ہیں، سستی سڑکیں بننے کا مطلب ہے کہ ماضی میں کسی کی جیب میں پیسہ جارہاتھا، یہ واضح ہوگیا کہ پیسے بنانے کیلئے سڑکیں بنتی تھیں ، پہلے سڑکیں بنا کر پیسہ کسی کی جیب میں جاتاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں