لاہور : پنجاب کے دارلحکومت میں رات ہونے والی بارشوں سے موسم خوشگواراور فضائی آلودگی میں میں نمایاں کمی آئی اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھرمیں دسویں پوزیشن پرآگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں رات بھر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوئی۔
موسم میں بہتری کے بعد شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس160ریکارڈکیاگیا اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھرمیں دسویں پوزیشن پرآگیا۔
اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کاائیرکوالٹی انڈیکس جاری کردیا ، جس کے مطابق ٹاؤن ہال،لاہورمیں ائیرکوالٹی انڈیکس104 ، ٹاؤن شپ سیکٹرٹومیں ائیرکوالٹی انڈیکس 61 ریکارڈکیاگیا۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ سندرانڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس169 اور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا 157 ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق دوسرے شہروں فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 55 ، رحیم یار خان میں 103، راولپنڈی میں 13 ریکارڈکیاگیا، تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپرمرتب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزیدبارش کی پیشگوئی کردی ہے تاہم بارش کے باعث رات گئے کئی علاقوں میں بجلی بھی معطل رہی۔