اشتہار

وزیراعظم نے حکومت کیلئے اگلے 3 ماہ انتہائی اہم قرار دے دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کےاگلے3ماہ انتہائی اہم ہیں، آئندہ3ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہورہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے فوجی قیادت کیساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں ،نومبر دورہے،وزیراعظم

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی ، حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی، اپوزیشن عدم اعتماد لاناچاہتی ہے تو ضرور لائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں ، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہےہیں۔

کے بلدیاتی انتخابات میں شکست سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ کےبلدیاتی انتخابات میں شکست سے پارٹی کو نقصان ہوا، انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔

چین اور امریکا سے تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکا کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں