جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ٹرین میں سفر کرنیوالوں کے لئے پریشان کن خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹرینوں کے نظام کیوں درہم برہم ہوا؟ ریلوے حکام نے وجہ بیان کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جاری موسم سرما کی شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوا ہے اور کئی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپریس اور عوام ایکسپریس5گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ پاکستان ایکسپریس اور فرید ایکسپریس بھی 4 گھنٹے بعد بھی اپنی منزل مقصود پر نہ پہنچ سکی ہے اسی طرح قراقرم ایکسپریس اور ملت ایکسپریس بھی ساڑھے3گھنٹے لیٹ ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس اورخیبرمیل3گھنٹےتاخیر کا شکار ہیں، سرسید ایکسپریس اور گرین لائن ایکسپریس2ڈھائی گھنٹے جبکہ جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹےاور رحمان بابا ایکسپریس2گھنٹےتاخیرکاشکار ہیں۔

دوسری جانب ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران ریل سروس بحال کردی گئی ہے، سروس گزشتہ روزبرساتی پانی کی وجہ سےمعطل ہوئی تھی جسے ہنگامی بنیادوں پربحال کیا۔

ریلوےحکام نے بتایا کہ گذشتہ روز تفتان سےکوئٹہ جانےوالی مال بردار ٹرین کو نوکنڈی میں روکا گیا تھا جسے روانہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں