اشتہار

بھارتی انتہا پسندوں کی درندگی، انسانیت بھی شرما گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی : بھارت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے، درخت کو کاٹنے پر بھارت میں 150 لوگوں نے مل کر34 سالہ شہری کو زندہ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ میں گزشتہ سال اکتوبر میں ایک درخت کو کاٹا گیا تھا، جسے مقامی روایات میں مقدس درخت سمجھا جاتا تھا جسے34 سالہ سنجو پردھان نامی شہری نے زبردستی کاٹ دیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں نے دیگر درخت کاٹنے پر بھی شہری پر تنقید کی تھی اور اس درخت کے کٹ جانے کے بعد شہری کو گھر سے گھسیٹ کر لایا گیا اور شدید نشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آگ لگا دی گئی۔

پولیس کو سنجو پردھان کی جلی ہوئی لاش ملی ہے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ شہری کو پہلے مارا گیا اور پھر آگ لگانے کا سامان اکٹھا کیا گیا۔

پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تشدد کرکے جلا دینے والے شہری کا تعلق ریاست کے سمڈیگا ضلع کے چپریدیپا گاؤں سے بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جھاڑکھنڈ اسمبلی نے گزشتہ سال دسمبر میں ہجوم میں تشدد کی روک تھام بل سال2021 منظور کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں