اشتہار

سعودی عرب: ‘کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت نے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت صحت کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے دریافت کیا کہ کورونا میں مبتلا شخص کے ساتھ ملاقات کرنے پر مجھے بھی کووڈ19 ٹیسٹ کرانا ہوگا؟

سعودی وزارت صحت نے وضاحت پیش کی کہ کورونا میں مبتلا فرد سے ملنے والے کو کسی قسم کی علامت ظاہر نہ ہونے کی صورت میں کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی کہا گیا کہ کورونا سے متاثرہ فرد سے ملاقات کرنے کے والے کو اگر خود میں کسی قسم کی علامات محسوس ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ کورونا ٹیسٹ کرائے بصورت دیگر اس امر کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

وزارت صحت نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ملاقات کرنے والے کو چاہیے کہ وہ ماسک کی پابندی مستقل بنیادوں پرکرے خواہ وہ ڈیوٹی پرہو یا کسی تفریحی وعوامی مقام پر جائے اسے چاہئے کہ ماسک استعمال کرے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سے کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر3 ہزار سے زیادہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں