بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

آئندہ 3سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  اور  وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی عارضی ہوتی ہے اس میں آئندہ 3سے 4 ماہ میں کمی آئے گی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سیاست کو اپنا کیریئر بناتے ہیں، ملک کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان کے ساتھ شامل ہوا۔

علی محمد خان نے کہا کہ کیا تحریکیں ایسے ہی چلتی ہے، اس کیلئے پورا پلان بنانا پڑتا ہے، 3سے4ماہ کے دوران مہنگائی کم ہوگئی تو پھر اپوزیشن کیا کرے گی؟

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سوئس بینک اور پاناما والے سیاست میں آکر مال بناتے ہیں، موجودہ حکومت کے سامنے پچھلی حکومتوں کے چھوڑے ہوئے چیلنجز ہیں۔

وزیرمملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے حکومت اس سےانکاری نہیں ہے، آئندہ 3سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کا پوراقرضہ21ہزار ارب تک جاچکا ہے، ملکی ترسیلات میں16.5ارب کا اضافہ ہوا ہے، ہماری ہر ہفتے کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے، نوازشریف کبھی کبھار میٹنگ کیا کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں