اشتہار

امریکہ جاپان تعلقات اہم موڑ پر آگئے، ایمانوئیل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : جاپان کیلئے حال ہی میں تقرر کردہ امریکی سفیر راہم ایمانوئیل نے کہا ہے کہ جاپان اور امریکہ اپنی مشترکہ اقدار کے نظاموں کو ترقی دینے کیلئے ایک نازک موڑ پر ہیں۔

گزشتہ روز واشنگٹن میں میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی سفیر نے کہا کہ دونوں ملک اپنی دوستی، اتحاد اور قدر کے نظام کو حقیقتاً آگے بڑھانے کیلئے ایک نازک مقام اور ایک نازک موڑ پر ہیں جو دونوں ملکوں کے لوگوں اور دونوں جمہوریتوں کو اقدار کے نظام آگے لے جانے کیلئے یکجا کرتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راہم ایمانوئیل کا کہنا تھا کہ چین اچھا ہمسایہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ خطے کے مفادات کو ترقی دینے والوں میں سے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بات ہانگ کانگ اور بحیرۂ جنوبی چین کے معاملات کے حوالے سے کہی۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ جاپان اور امریکہ کو دکھانا چاہیے کہ وہ خطے کو ترقی دینے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کو امریکہ کیلئے تشویشناک ترین حریف قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک امریکی افواج کی تعیناتیوں کے اخراجات کے بارے میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان سمیت میزبان ممالک اپنی دیکھ بھال کے لیے جو رقم ادا کر رہے ہیں اس سے کہیں زیادہ رقم ادا کریں جو ایشیا اور یورپ میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو بری طرح کشیدہ کر رہا تھا۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے اور گزشتہ سال اپریل میں جنوبی کوریا کے ساتھ امریکی فوجیوں کو وہاں رکھنے کے اخراجات پر تعطل کا مسئلہ حل کیا تھا۔

جاپان کے ساتھ نئے چار سالہ خصوصی اقدامات کے معاہدے پر21 دسمبر کو ہونے والا اتفاق رائے اس پالیسی کا ایک اور ٹھوس نتیجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں