اشتہار

امریکا کے اس پراسرار سیاہ گھر کی کیا کہانی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

الینوائے: امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ایک گھر آن لائن وائرل ہو رہا ہے، لیکن اس کی قیمت کے لیے نہیں، بلکہ اس لیے کہ یہ پوری طرح سیاہ ہے، نہ صرف باہر سے بلکہ اندر سے بھی۔

یہ مکان امریکی ریاست الینوائے میں ایک خوب صورت لوکیشن پر بنایا گیا ہے، لیکن مکمل سیاہ ہونے کی وجہ سے یہ پراسرار صورت اختیار کر گیا ہے، اور امریکا بھر میں اس کا چرچا ہونے لگا ہے۔

اس مکان کو ہشت پا (اوکٹیگن) کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے، اگرچہ اس کا فرش اور کچھ دیواریں سفید ٹائلوں سے بنی ہیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ گھر کی اندرونی اور بیرونی ساخت مکمل سیاہ ہے۔

- Advertisement -

اسے گوتھ ہوم کا نام دیا گیا ہے (یعنی ایسے ڈیزائن والے گھر جو قرون وسطیٰ کے دور کے یورپ میں تعمیر ہوتے تھے)، یہ ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کے مالک سیٹھ گڈمین کی ملکیت ہے جس نے اسے 75000 ڈالر میں خریدا تھا، تاہم اب اس پراسرار سیاہ گھر کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

اس کی ساخت بہت خوبصورت اور محلِ وقوع بہت پرکشش ہے، مکان کے اندر دو بڑے بیڈروم دو باتھ روم ہیں، مکان دو منزلہ ہے جو 2100 مربع میٹر پر تعمیر شدہ ہے۔

بیرونی طور پر اس کے 8 کونے ہیں اور خوب صورت کھڑکیاں جابجا موجود ہیں، باہر سے دیکھنے پر یہ مکمل طور پر سیاہ دکھائی دیتا ہے، لیکن اندر جاکر بھی دیواریں کالی ہیں۔

مکان کے مالک اس کے ابتدائی رنگوں سے خوش نہ تھے، اس لیے انھوں نے مکان کا پورا نقشہ ہی بدل کر اسے کالا رنگ دے دیا، اور ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے کے بعد لوگوں نے اس میں بے پناہ دل چسپی دکھائی۔

مالک مکان کے مطابق اس کے سیاہ رنگ کی وجہ سے رات کو پرسکون نیند آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں