ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 11 فیصد سے تجاوز کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / لاہور: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 11.72 فیصد تک پہنچ گئی، صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی کرونا کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 11.72 فیصد تک پہنچ گئی، کراچی میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے 633 مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 5 ہزار 403 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھی کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد تک پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 5 ہزار 591 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 353 مثبت آئے۔

یاد رہے کہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 13 سو 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں