اشتہار

وزیراعظم کا مری میں شدید برفباری سے پیش آئے سانحے پر دکھ کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدید برفباری سے پیش آئے سانحے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو ریسکیوکرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدیدبرفباری سےپیش آئےسانحےپردکھ کااظہار کیا ہے اور لوگوں کوریسکیوکرنے کےلیے ہدایات دی ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کومتحرک کر دیا گیا ہے ، تمام اداروں کوعلاقوں کوصاف کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے، اگرکوئی ذمہ دار ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنا پڑے گا تاہم اس وقت ہماری ترجیح پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے، اس وقت ہماری ترجیح ہےسیاحوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنا ہے، امریکا میں لوگوں کوبرفباری سے بچنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ وقت کسی پرذمہ داری ڈالنے کا نہیں ہے، ہمیں لوگوں کو آفات سے بچنے کی ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ کل شام سے سیاحوں کو مری جانے سے روک دیا گیا ہے اور پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے، کسی کو توقع نہ تھی کہ اتنی زیادہ برفباری ہوجائےگی، انکوائری کی جائےگی کہ کہاں کہاں کوتاہی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں