بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ کا سیاحوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مری میں پھنسے سیاحوں کی امداد کےلیے پاک فضائیہ کے جوان بھی میدان میں آگئے، متاثرین کی سہولت کیلئے کالاباغ اور لویر ٹوپ بیسز پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا۔

ایئرطیف مارشل ظہیر احمد بابر کی خصوصی ہدایات پر مری میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کےلیے پاک فضائیہ کے جوانوں نے مری اور گلیات میں امدادی کارروائیاں جاری شروع کردی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پھنسے سیاحوں کو رہائش، خوراک، گرم کپڑے اور طبی سہولتیں دی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے جاری خبر میں بتایا کہ آپریشنز میں پاک فضائیہ نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، مزید سیاحوں کو نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔

پاک فضائیہ کے کالاباغ اور لوئر ٹوپہ بیسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ فضائیہ حکام نے لوگوں کی سہولت کیلئے دونوں بیسز پر کرائسز مینجمنٹ سیل بھی قائم کردیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برفباری میں پھنسے سیاح پاکستان ایئرفورس کی کالاباغ بیس کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ترجمان نے کالاباغ 03239418252 اور 03218838444 اور لوئر ٹوپہ 03239417015 اور051954555 بیسز سے رابطے کےلیے نمبرز بھی مہیا کردئیے۔

واضح رہے کہ مری میں ہونے والی شدید برفباری میں کئی گھنٹوں سے پھنسنے سیاحوں میں سے 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، زندگی کی بازی ہارنے والوں میں دوخواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں