منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ مری میں تمام سیاحوں کو ریسکیو کی جاچکا جبکہ 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجاچکاہے ان میں سے 371 افراد کو آرمی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاگیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاک فوج، سول اداروں سب نےمل کر ریسکیو کا کام سرانجام دیا، سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی، سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

- Advertisement -

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا کہ کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، اب کلڈانہ باڑیاں کے علاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں 300 افراد کو آرمی کے عملے نے طبی امداد دی: آئی ایس پی آر

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری میں گھرے 300 افراد کو آرمی کے عملے نے طبی امداد دی، متاثرہ افراد میں بچے بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جھیکا گلی سے ایکسپریس وے تک راستہ کھول دیا گیا ہے، جھیکا گلی سے کلڈنہ تک راستہ کھل گیا ہے لیکن پھسلن موجود ہے۔ پھسلن کی وجہ سے ٹریفک نہیں چل رہی، گھڑیال سے بھوربن تک راستہ کھلا ہے جبکہ کلڈنہ سے باڑیاں تک راستے کھولنے کے لیے انجینیئرز اور مشینری مصروف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں