مری: عثمان بزدار کی زیرصدارت مری میں خصوصی اجلاس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزيرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت مری سانحے پر پنجاب حکومت کا خصوصی اجلاس مری میں ہوا، اجلاس کے شرکا نے مری میں برفباری سےپیش آئےسانحے پر قیمتی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کیا۔
اجلاس میں سانحۂ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کےلواحقین کیلئےمجموعی طور پرایک کروڑ 76 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا جو کہ فی کس 8،8 لاکھ روپے بنتا ہے۔
مری سانحہ کیسے رونما ہوا؟ اس کی جانچ پڑتال کے لئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنانےکا فیصلہ بھی کیا گیا، کمیٹی 7دن میں ممکنہ غفلت کےمرتکب افراد کا تعین کرے گی۔
https://twitter.com/CMPunjabPK/status/1480105997402357769?s=20
وزيرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے اور سیاحتی مقام کا انتظامی ڈھانچہ فی الفور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کے چھوٹےلنکس فوری تعمیر کئے جائیں گے۔
خصوصی اجلاس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملکۂ کوہسار مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا، وزیرقانون راجہ بشارت بھی ان کے ہمراہ تھے۔
https://twitter.com/CMPunjabPK/status/1480121303235444737?s=20
وزیراعلیٰ کو ریلیف کمشنر نے امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی، معاو ن خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔