اشتہار

سعودی حکومت کو تشویش ناک صورت حال کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی 3 ہزار 460 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے علاوہ ایک مریض کی موت بھی ہوئی۔ کووڈ 19 سے اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 753 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس اب تک 8 ہزار 893 زندگیاں نگل چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 843 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

- Advertisement -

عالمی کورونا وبا سے اب تک 5 لاکھ 46 ہزار 614 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 141 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔ وبا کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر حکومت نے اقدامات بھی سخت کردیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں