ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسٹیل ٹاؤن سے 17سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ، کیس میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے اسٹیل ٹاؤن چار گوٹھ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔

پولیس نے اسٹیل ٹاؤن چار گوٹھ فلٹر پلانٹ سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعے پر تفصیلات کچھ اس طرح بتائی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے پر لاش پر کوئی زخم یا چوٹ کا نشان موجود نہیں ہے۔

لڑکی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا، اس حوالے سے پولیس نے مؤقف اپنایا ہے کہ لاش پانی میں ڈوبی رہی اور زیادتی ہوئی یا کوشش کی گئی پوسٹ مارٹم میں معلوم نہ ہوسکا۔

پولیس نے کہا ہے کہ لاش کے سیمپل لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کرلی گئی۔

لاش ملنے کے بعد والد نے بیان میں کہا ہے کہ بیٹی چار جنوری کو گھر سے بھائی سے ناراض ہوکر نکلی تھی اور آج صبح آٹھ بجے بیٹی کی لاش واٹر پلانٹ سے ملی۔

والد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نبہیں اور نہ کسی پر شک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں