ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسلام آباد اور لاہور میں بھی اومیکرون کے کیسز بڑھنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد/ لاہور: پاکستان میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا ، وفاقی دارالحکومت میں 95 نئے اور لاہور میں 20 نئے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں24گھنٹے میں اومی کرون کے 95 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اومیکرون کیسز کی کل تعداد 306 ہوگئی۔

ڈاکٹر زعیم نے بتایا کہ 24گھنٹے میں اسلام آباد میں 113 کورونا کیس رپورٹ ہوئے اور اس دوران کورونا کیسز کی شرح 2.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔.

ڈی ایچ او نے اپیل کی کہ شہری ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسینیشن کرائیں اور وباکاپھیلاؤ روکنےکیلئےایس اوپیزپرعملدرآمدکریں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں اومیکرون کے 20 نئےکیس سامنے آئے ، جس کے بعد اومیکرون کے کیسز کی تعداد308ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ساہوال میں اومیکرون کے 3 کیس اور اوکاڑہ میں ایک کیس سامنے آ یا ، جس کے بعد پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 322 ہو گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا کے نئے ویرینٹ کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں