تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی وی اور اے آروائی کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی وی اور اے آروائی کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا، جس کے بعد شائقین پی ایس ایل سیزن سیون پی ٹی وی اور اے اسپورٹس پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی وی اور اے آر وائی کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا، دونوں فریقین نے پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدہ کے تحت شائقین پی ایس ایل سیزن7 پی ٹی وی اوراے اسپورٹس پربراہ راست دیکھ سکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنسورشیم نے براڈ کاسٹ رائٹس کیلئے سب سےزیادہ4ارب35کروڑروپے سے زائدبولی لگائی ، کنسورشیم نے گزشتہ سائیکل کے مقابلے میں50 فیصد سے زائد بولی لگائی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تاریخی معاہدے پر پی ٹی وی ، اے آروائی اور پی سی بی کو مبارکباد دیتے یوئے کہا پی ایس ایل ہماری قومی شناخت بن چکی ہے اور پی ایس ایل شائقین کرکٹ کو تیزی سے اپنی طرف راغب کررہاہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ شائقین بھی ایس ایل کیلئےاپنی غیر مشروط حمایت کا اظہار کرتے ہیں، پی ایس ایل نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ملکی شائقین میں بھی مقبول ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لیگ سے محظوظ ہوتےہیں، ٹی وی رائٹس کیلئےبے مثال قیمت ملنا مثالی لمحہ ہے اور معاہدے سے واضح ہے پی ایس ایل کتنا بڑا برانڈ بن چکا ہے۔

خیال رہے پی ایس ایل سیزن 7نیشنل اسٹیڈیم کراچی سےکا 27 جنوری کوشروع ہوگا جبکہ فائنل 27فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -