اشتہار

ٹرالر پہاڑ سے لٹک گیا، دل دہلال دینے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور کہاوت کہ "آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا“ تو آپ نے سن ہی رکھی ہو گی، گزشتہ روز چین میں ایک شخص کے ساتھ بالکل اسی کہاوت کے مصداق واقعہ پیش آیا۔

پہاڑی علاقوں میں گاڑی چلانا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی بھاری گاڑی چلاتے ہوئے ایسے راستے کو عبور کرنے کی کوشش کرے تو ذرا سی غلطی اسے موت کی وادی تک پہنچا سکتی ہے۔

ایک ایسا ہی واقعہ چین کے شانزی صوبے کے چانگزی شہر میں پیش آیا جہاں ایک ٹرالر ڈرائیور خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا لیکن پھر بہت مشکل سے اس نے ٹرالر سے نکل کر اپنی جان بچائی۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور اپنے ٹرالر کو پہاڑی کی ایک سڑک سے لے جا رہا تھا کہ کسی خرابی کے باعث ٹرالر بے قابو ہوگیا۔

ساتھ ہی گہری کھائی تھی لیکن خوش قسمتی سے ٹرالر کا اگلا حصہ سڑک سے نیچے کھائی میں اتر گیا اور پچھلے ٹائر سڑک پر ہی رہے۔ یوں ٹرالر فٹ پاتھ پر معلق ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے کیونکہ ٹرالر کا اگلا حصہ کھائی کی جانب لڑھک چکا تھا۔

آن لائن شیئر کی گئی ایک چونکا دینے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بھاری گاڑی کسی خرابی کی وجہ سے ایک پہاڑی کی سڑک پر چلتے ہوئے 330 فٹ کی گہری چٹان سے لٹک رہی ہے۔

ڈرائیور کی شناخت مسٹر وو کے نام سے ہوئی ہے جو خوش قسمتی سے بروقت ٹرالر چھوڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

موجودہ صورتحال کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی، بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے تین بھاری گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹرک کو محفوظ مقام پر کھینچ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں