ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند، فلائٹس متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور / پشاور / کراچی : پنجاب، کے پی کے اور اندرون سندھ کے علاقوں میں دھند کے باعث چاروں اطراف حد نگاہ کم ہوگئی، موٹرویز کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج ہے، حد نگاہ50میٹر تک محدود ہوگئی، لاہور ایئرپورٹ کے اطراف حدنگاہ کم ہونے پر فلائٹ آپریشن متاثر ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور اسلام آباد اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہورمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18ڈگری تک جائے گا، آئندہ چند روز میں موسم مزید سرد اور دھند کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک اور ایم ٹو سالم سے کوٹ مومن اور بھیرہ سے للہ تک بند ہے۔ رپورٹس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو بھی مکمل بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب قصور میں موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں