اشتہار

کیا عام نزلہ زکام کرونا سے بچاتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی تحقیق کاروں نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ عام نزلہ زکام کرونا وائرس کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امپرئیل کالج آف لندن کی اس تحقیق انکشاف کیا گیا ہے کہ عام نزلہ زکام کے بعد جسم میں مخصوص مدافعتی خلیات بنتے ہیں جو مستقبل میں بیماری کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور یہی مدافعتی خلیات کرونا وائرس سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

امپرئیل کالج لندن کی تحقیق میں جسم کے مدافعتی نظام کے ایک اہم ترین حصے ٹی سیلز (مدافعتی خلیات) پر توجہ مرکوز کی گئی۔

- Advertisement -

جس سے ماہرین کا اندانہ ہوا کہ ایک بار جب نزلہ زکام ختم ہوجاتا ہے تو کچھ ٹی سیلز جسم میں ایک میموری بینک کے طور پر موجود رہتے ہیں اور وائرس کے اگلے حملے سے نمنٹے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

اس 28 روزہ تحقیق میں برطانوی محققین نے 52 افراد کو شامل کیا تھا جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی اور وہ کرونا متاثرین کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے، اس دوران صرف پچاس فیصد افراد کرونا سے تماثر ہوئے جب کہ دیگر پچاس فیصد بلکل محفوظ رہے۔

کرونا سے محفوظ رہنے والے افراد پر تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مذکورہ افراد کے خون میں مخصوص میموری ٹی سیلز کی تعداد کافی زیادہ تھی، ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ٹی سیلز اس وقت بنیں ہوں گے وہ ایک انسانی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جو عام نزلہ زکام کا باعث بنتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین صحت نے اس تحقیق پر اکتفا کرنے کو سنگین غلطی قرار دیا کیوں کہ نزلہ زکام کے 10 سے 15 فیصد کیسز کورونا وائرسز کا نتیجہ ہوتے ہیں ساتھ ہی ساتھ ماہرین صحت نے اس تحقیق کو ویکسینز کیلئے کارآمد قرار دیا۔

ماہرین صحت کی رائے محققین نے اتفاق کرتے ہوئے ویکسین کو ہی اصل ذریعہ تحفظ قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں