جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی، سنیل گواسکر کے بیان پر ہلچل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: دو دہائیوں تک کرکٹ کے میدانوں پر راج کرنے والے سنیل گواسکر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بیان دیکر نئی بحث چھیٖڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چونکا دینے والا انکشاف خود سنیل گواسکر نے ایک انٹرویو میں کیا، اسٹار کھلاڑی نے    1987-88 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ سے متعلق بتایا کہ ایک انگلش رپورٹر نے پریس کانفرنس میں پوچھا کہ لارڈز میں سنچری بنانا کتنا ضروری تھا، جس پر میں نے اسے بتایا کہ ‘چونکہ یہ میرا آخری میچ تھا، میں سنچری بنانا پسند کروں گا۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ میں نے صرف سلیکشن کمیٹی کو بتایا کہ میں مستقبل میں دستیاب نہیں رہوں گا، لیکن دستیاب نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں ریٹائر ہو چکا ہوں، ابھی تک میں نے ریٹائر نہیں ہوا اور نہ ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا لیٹر لیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں آپ کو بتاؤں کہ گواسکر اب بھی ایک فعال کرکٹر ہیں؟ ہاں میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ کہیں گے کہ میں پاگل ہو گیا ہوں اور مکمل بکواس کر رہا ہوں۔

بھارت کے سابق اسٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ "سچ پوچھیں تو یہ 2021 ہے اور میں نے ابھی تک اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، آپ بی سی سی آئی سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا میں نے 1987-88 میں باضابطہ ریٹائرمنٹ لی تھی؟۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر سے لے کر سوراو گنگولی اور راہول ڈریوڈ کی کرکٹ میں آنے کی وجہ سنیل گواسکر ہی تھے، مایہ ناز بلے باز نے لاتعداد ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو یہ خود اعتمادی دلائی کہ وہ اعلیٰ سطح پر بھی کھیل سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں