اشتہار

گوگل میپ پر خونخوار جوکر: ماجرا کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل میپ پر ہاتھ میں خنجر تھامے خونخوار جوکر کی تصویر وائرل ہونے لگی، کینیڈین شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔

گوگل کی معروف ایپلیکیشن گوگل میپ سفر میں آسانی کےلیے بنائی گئی ہے لیکن اب گوگل میپ پر ایک خونخوار جوکر کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے ہاتھ میں خنجر پکڑا ہوا ہے اور اس کے عقب میں موجود دروازے پر بھی خون لگا ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ انتظامیہ کی جانب سے گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیساتھ کوئی مذاق کیا گیا ہے یا پھر یہ تصویر ہیلووین پارٹی کے دوران گاڑی کے کیمرے میں محفوظ ہوگئی، جو گوگل میپ پر شیئر ہورہی ہے۔

- Advertisement -

خطرناک جوکر کی تصویر پہلی مرتبہ گوگل میپ پر شائع نہیں ہوئی بلکہ اس سے قبل ٹک ٹاکر پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی تھی جس میں نیویارک کے ایک پل کے نیچے بھی ایسا ہی جوکر نظر آیا تھا۔

خیال رہے کہ گوگل میپ کے اسٹریٹ ویو فیچر کےلیے پینورامک تصاویر کی ضرورت پڑتی ہے جس کےلیے گوگل کی گاڑیاں شہر بھر میں سفر کرتی ہیں، گوگل میپ کا اسٹریٹ ویو فیچر سنہ 2007 میں متعدد امریکی شہروں میں پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا تھا، جس کے بعد یہ سہولت دیگر ممالک کے صارفین کو بھی فراہم کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں