بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

دلہا نے گانا سن کر دلہن کو طلاق دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

طلاق ہر مذہب اور ثقافت میں انتہائی بُرا سمجھنا جانے والا عمل ہے اس کے باوجود لوگ عجیب و غریب وجوہات پر اپنی اہلیہ کو طلاق دے دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ عراق میں رونما ہوا جہاں دلہا نے شادی ہال میں ہی دلہن کو طلاق دیدی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک شادی کے دوران دلہن نے شامی گانا چلوا کر اس پر ڈانس کیا جو اسے بہت مہنگا پڑا۔

شامی گانا ‘مسیطرہ’ جس کا اردو معنی ‘میں تم پر حاوی ہوں یا میں تمہیں قابو کروں گی’ بنتا ہے، اس گانے کا پہلا بول یہ تھا کہ ‘تم میری کی گئی سخت ہدایات پر چلو گے’۔

- Advertisement -

دلہا اور اس کے اہل خانہ گانا سن کر مشتعل ہوگئے اور شادی ہال میں ہی دلہن سے تکرار شروع کردی جس کا اختتام دلہا دلہن کے درمیان علیحدگی پر ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ گانے پر طلاق کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جس میں دلہا نے گانا سن کر دلہن کو طلاق دی ہو۔

رپورٹ کے مطابق اردن میں دلہن کی جانب سے یہی شامی گانا ‘مسیطرہ’ چلانے پر دلہا نے شادی کی تقریب کے دوران ہی دلہن کو طلاق دے دی تھی جب کہ ایک اور واقعے میں لبنان میں گانا ‘مجھے تم سے محبت ہے گدھے’ چلانے پر بھی ایک دلہا نے دلہن کو طلاق دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں