جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مشال خان قتل کیس : ملزمان کی بریت کے خلاف حکومتی اپیلیں منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف حکومت کی اپیلیں منظور کر لیں، کے پی حکومت نے 3ملزمان کی سزا میں اضافہ اور 4کی بریت کیخلاف رجوع کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ، سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کی ملزمان کی بریت کیخلاف اور ملزمان کی سزا میں اضافے کی اپیلیں منظور کرلیں۔

پشاور ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کی سزا کیخلاف 13 ملزمان نے اپیلیں دائر کی تھی، جس کے بعد کے پی حکومت نے 3ملزمان کی سزا میں اضافہ اور 4کی بریت کیخلاف رجوع کیا تھا۔

یاد رہے پشاور ہائی کورٹ نے مشال قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےمرکزی ملزم عمران علی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کئے گئے 25 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

عدالت نے تین سال سزا پانے والے 25 ملزمان کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا اور عمر قید کی سزا پانے والے 7 ملزمان کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں