مصرمیں ایک نوجوان بلی کو بچاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ مصری شہری مبینہ طور پر ایک بلی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جو ایک بجلی کیوسک میں داخل ہوئی تھی۔
متوفی کی شناخت بلال عزیز رادی کے نام سے ہوئی، اس نے ایک بلی کو بجلی کو مدد کے لیے پکارتے دیکھا تو اس سے رہا نہ گیا اور انے اپنی جان پر کھیل کر بلی کو بچانے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان کو لوگوں نے بجلی کیوسک میں داخل ہونے سے روکا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اس کی جان بھی جاسکتی ہے۔
لیکن وہ یہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گیا کہ یہ ایک بے زبان جانور ہے ہم سے اللہ پوچھے گا کہ ہم نے اس کی مدد کیوں نہ کی تاہم بلی کو بچانے کی کوشش میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
مصری شہری کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس شخص کی المناک موت سے ملک بھر میں ہمدردی کی لہر دوڑ گئی، بہت سے لوگوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔