اشتہار

امریکا کا افغانستان کے حوالے سے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا نے بحران کا شکار افغانستان کے لیے اضافی انسانی امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے افغان عوام کے لیے 308ملین ڈالرز امداد کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021 سے افغانستان کے لیے 782ملین ڈالرز دیے جاچکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ افغانستان کے لیے دس لاکھ کورونا ویکسین بھی فراہم کی جائیں گی۔

- Advertisement -

بائیڈن انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ افغان عوام کو امداد یو ایس ایڈ کے ذریعےفراہم کی جائےگی، افغان عوام کو امداد غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں سے فراہم ہوگی۔

امریکی وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے پر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان امریکی انخلا کے بعد شدید انسانی بحران کا شکار ہے، مختلف رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ افغان عوام کو مستقبل میں بھوک وافلاس کی سنگین صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں