تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

چاند کی سطح پر سائنس دانوں کو ایسا کیا مل گیا؟ حیران کن شواہد

بیجنگ: چین کی خلائی گاڑی ‘چانگ ای 5 یان لینڈر’ کو چاند کی سطح پر پانی کے شواہد ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چاند کے مشن پر کام کرنے والے چینی سائنس دانوں کے لیے خلائی گاڑی کے ذریعے چاند کی سطح پر پانی کے شواہد ملنے کے بعد نئی معلومات تک رسائی کے دروازے کھلے ہیں۔

سائنسی جریدے سائنس ایڈوانسز میں شایع ہونے والی تحقیق کے مطابق چاند پر خلائی جہاز کی لینڈنگ کے مقام کی مٹی میں پانی کی مقدار 120 گرام فی ٹن سے کم ہے اور وہ جگہ زمین کے مقابلے میں بہت زیادہ خشک ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل صرف ٹیسٹ کے ذریعے ہی چاند پر پانی کے امکانات ظاہر ہوئے تھے تاہم اب پہلی بار خلائی گاڑی نے شواہد بھی حاصل کیے ہیں۔

خلائی جہاز نے چٹانوں اور مٹی میں پانی کی علامات کا پتہ لگایا ہے۔ گاڑی پر نصب ایک خصوصی آلے نے چٹانوں اور سطح کا جائزہ لیا جس سے پہلی بارچاند کی سطح پر پانی کا پتہ چلا۔ محققین کا ماننا ہے کہ پانی کی مقدار کا اندازہ اس لیے لگایا جا سکتا ہے کیونکہ پانی کے مالیکیول تقریباً تین مائیکرو میٹر کی فریکوئنسی پر جذب ہوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمسی ہوا چاند کی مٹی میں پائی جانے والی نمی میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتی ہے، کیونکہ اس میں موجود ہائیڈروجن کے عنصر سے پانی بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -