جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پولیس پر حملے : متحدہ لندن کے کارکنان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہر میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اے ٹی سی میں سماعت کے موقع پر ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلرز رئیس عرف مما، شاہد جاچانی اور دیگر پیش ہوئے، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے مذکورہ فیصلہ 15جنوری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے مقدمے سے متعلق مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے سال2013میں شہر میں مختلف مقامات پر جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور پولیس موبائل پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق مسلح حملے میں فائرنگ سے ایک راہگیر ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ لانڈھی میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان نے یہ دہشت گردی کی کارروائی ایم کیوایم لندن کے بانی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے کہنے پر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں