ریاض : سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا تیز رفتار ٹیسٹ (آر اے ٹی) بہت اہم ہے، اس کی رپورٹ نمونہ لینے کے تین گھنٹے بعد ہی مل جاتا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ تیز رفتار ٹیسٹ رزلٹ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور بہت جلد وائرس لگنے کی نشاندہی کردیتا ہے۔
يهدف الفحص السريع للاكتشاف المبكر للحالات المصابة بفيروس كورونا (كوفيد-19) والحد من انتشارها. pic.twitter.com/QTZhvFpTC2
— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) January 11, 2022
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ آر اے ٹی ٹیسٹ کے تحت نمونہ لیا جاتا ہے اور اس کے ٹھیک تین گھنٹے بعد صحتی ایپ پر اس کا رزلٹ جاری کردیا جاتا ہے۔
وزارت صحت نے خوشخبری سنائی کہ آر اے ٹی پر عمل درآمد ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹر کے ماتحت تطمن کلینکس اور "تاکد” میڈیکل سینٹرز میں شروع کردیا گیا۔